Ticker

6/recent/ticker-posts

Ads Space

An Introduction to Economics | What is Economics?

Economics at a glance

An Introduction to Economics | What is Economics?
An Introduction to Economics | What is Economics?

معاشیات ایک نظر میں

معاشیات آج کاسب سے اہم ایشو ہےجسے دینا کا کوئی بھی ملک نظرانداز نہیں کر سکتا۔

معاشیات کےمضمون کو تین مختلف ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ یہ ہیں۔

کلاسیکی دورِمعاشیات

نوکلاسیکی دورِمعاشیات

جدید دورِمعاشیات

کلاسیکی دورِمعاشیات:

 کلاسیکی دور جسےایڈم اسمتھ کا دور بھی کہا جاتا ہے۔ ایڈم اسمتھ نے 1776 میں ایک کتاب لکھی جس کا نام "اقوام کی دولت کی نوعیت اور وجوہات کی تحقیق" ہے اس کتاب کو معاشیات کی پہلی باقاعدہ کتاب بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔اس نے اپنی شہرہ آفاق کتاب میں معاشیات کےبے شما ر پہلوؤں کا سیر حاصل جائزہ لیا۔ اس دور میں کےسبسے اہم  معیشت دان ایڈم اسمتھ معاشیات کی تعریفان الفاظ میں کرتے ہیں۔

"معاشیا  ت علمِ دولت کی سائنس ہے"

نو کلاسیکی دورِ معاشیات

نوکلاسیکی دور کو مارشل کا زمانہ بھی کہا جاتا ہے۔اس دور میں مارشل نے "اصولِمعاشیات" کے نام سے 1881 میں ایک کتاب لکھی جس میں معاشیات کے مختلف پہلوؤں کو نئیطرز سے بیان کیا گیا اور بہت سی کمزوریوں کی دور کیا گیا ۔

مارشل نےمعاشیات کی تعریف ان الفاظ میں کی۔

معاشیات میںانسان کی ان سرگرمیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہےجن کا تعلق زندگی کے روزمرہ معاملات سےہوتا ہے۔اس علم سےہمیں پتہ چلتا ہےکہ انسان کس طرح دولت کماتا ہے۔ یہ علم انسان کی انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے اس حڈے کا جائزہ لیتا ہےجس کا اس بات سے گہراتعلق ہےکہ خوشحال زندگی کے ضامن مادی لوازمات کیونکرحاصل ہوتے ہیں اور کیونکرانہیں استعمال میں لایا جاتا ہے۔پس معاشیات ایک ایسا علم ہےجس میں ایک طرف دولت کامطالعہ کیا جاتا ہےا ور دوسری طرف خود انسانی زندگی کے اہم ترین پہلوکا۔
جدید دورِ معاشیات:

جدیددور جسے پروفیسررانبزکا زمانہ بھی مانا جاتا ہے۔رابنش نے معاشیات کی تعریفوں کو ادھورا اور نامکمل قرار دیتے ہوئے  معاشیات کی نئی تعریف متعارف کرائی۔ رابنز نے 1932 میں ایک کتاب "معاشیات کی نوعیت اور اہمیت " لکھی جو معاشیات کی اہم ترین کتب میں شمار ہوتی ہے۔
معاشیات کی تعریف رابنزان الفاظ میں کرتے ہیں۔

معاشیات ایک ایسا علم ہے جس میں انسانکے اس طرزِ عمل کا مطالعہ کیا جاتا ہےجسے وہ خواہشات کے لامحدود ہونے، مگر ان کوپورا کرنے کے لئے محدود ذرائع کی موجودگی کی وجہ سے اختیار کرتا ہے۔جبکہ ان ذرائعکو کئی طرز سے استعمال میں لایاجاسکتا ہو۔





Post a Comment

0 Comments

Ads Space