Point Elasticity of Demand
طلب کی نقطی لچک
نقطی لچک کی پیمائش
جب کسی چیز کی قیمت میں تبدیلی آتی ہے تو اس چیز کی طلب
میں بھی تبدیلی ضرور آتی ہے۔لہٰذا کسی چیز کی قیمت میں کمی آجانے سے اس چیز کی طلب
میں اضافہ واقع ہوتاہے اور اس کے برعکس اس چیز کی قیمت میں اضافے سے طلب میں کمی
آجاتی ہے ۔ قیمت اور طلب کے اسی تعلق کو قانونِ طلب کہا جاتا ہے۔
اشیاء
کی قیمتوں اور ان کی طلب کے درمیان پایا جانے والا تعلق اور رشتہ ہی دراصل طلب کی
لچک کہلاتا ہے۔قیمت اور طلب کے اس تعلق کو جب کسی ایک خاص نقطے پر دیکھا جائے اور
اس خاص نقطے پر اس لچک کی پیمائش کی جائے تو ایسی لچک کو طلب کی نقطی لچک کا نام
دیا جاتا ہے۔ گویا کہ نقطی لچک درحقیقت طلب کی ایک خاص نقطے پر پیمائش کا نام ہے۔
یہ طریقہ کا اس وقت اپنایا جا نا زیادہ بہتر ہوتا ہے جب طلب میں انتہائی معمولی
نوعیت ہو۔
نقطی لچک کی وضاحت:
جب ہم کسی دیئے ہوئے نقطے پر طلب کی لچک کی پیمائش کرتے ہیں تو اس بات کو نوٹ کیا جاتا ہے کہ جس نقطے پر طلب کی
لچک کی پیمائش کی جارہی ہے وہ نقطہ خط پر کس جگہ واقع ہے ۔
Point Elasticity of Demand in Udru by sir Zafar |
اس بات
کی وضاحت بھی بہت ضروری ہے کہ ہم وسطی نقطے سے جس قدر اوپر ہو جائیں گے طلب کی لچک
اسی قدر بڑھتی جائے گی اور جس قدر ہم وسطی نقطے سے نیچے کی جانب آئیں گے طلب کی
لچک اسی قدر کم ہوتی جائے گی۔
0 Comments
Thanks for visit our site