Arc Elasticity of Demand
طلب کی قوسی لچک
Arc Elasticity of Demand |
طلب کی لچک
کسی چیز
کی قیمت اور اس کی طلب کے درمیان پایا
جانے والا رشتہ طلب کی لچک کہلاتا ہے۔ جب کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی طلب کی مقدار کم ہوجائے گی اور دوسری طرف
اگر قیمت کم ہوتی ہے تو اس کی طلب کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
طلب کی قوسی لچک
طلب
دراصل کسی چیز کی قیمت اور اس کی طلب کے درمیان ایک تناسبی رشتہ ہے۔ جب کسی دئیے گئے خط، طلب پر دو نکات کے درمیان طلب کی لطک کی پیمائش کی جائے تو لچک
کی پیمائش کے اس طریقے کو طلب کی قوسی لچک
کہا جاتا ہے۔
Arc Elasticity of Demand |
طلب کی لچک کو ماپنے کے لئے قوسی لچک کا طریقہ وہ طریقہ ہے دو نکات کے مابین طلب کی لچک کی پیمائش کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ان دونوں نکات کے درمیان فاصلہ مختلف قیمت کا ہوسکتا ہے (کم یا زیادہ)۔
اگر قیمت میں تبدیلی کی وجہ سے طلب میں ہونے والی تبدیلی زیادہ ہے تو طلب کی لچک اکائی سے زیادہ ہوگی۔اگر قیمت میں تبدیلی کی وجہ سے طلب میں ہونے والی تبدیلی کم ہے تو طلب کی لچک اکائی سے کم ہوگی۔لیکن اگر قیمت میں تبدیلی اور طلب میں تبدیلی دونوں ایک دوسرے کے برابر ہیں تو طلب کی لچک اکائی کے برابر ہوگی۔
Arc Elasticity of Demand |
وضاحت
گوشوارہ
،گراف اور حل شدہ مثال کو اگر بغور دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ جب قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 90 روپے ہو جاتی ہے اس وقت چیز کی طلب 80 اکائیوں سے بڑھ کر 120 اکائیاں ہو جاتی ہے۔ قیمت میں تبدیلی
(100-90 = 10) اور طلب میں تبدیلی (80- 120 = - 40) یہ ظاہر کرتی ہے کہ طلب میں
تبدیلی قیمت میں ہونے والی تبدیلی سے زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں طلب کی
لچک اکائی سے زیادہ ہے ۔
For detail, please watch my video on this topic:
0 Comments
Thanks for visit our site