طلب کی لچک کا فیصدی طریقہ
طلب کی لچک
کسی چیز
کی قیمت اور اس کی طلب کے درمیان پایا
جانے والا رشتہ طلب کی لچک کہلاتا ہے۔ جب کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی طلب کی مقدار کم ہوجائے گی اور دوسری طرف
اگر قیمت کم ہوتی ہے تو اس کی طلب کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
طلب کی فیصد لچک
طلب
دراصل کسی چیز کی قیمت اور اس کی طلب کے درمیان ایک تناسبی رشتہ ہے۔ جب کسی چیز کی قیمت اور اس چیز کی مقدارِ طلب کے درمیان
ہونے والی تبدیلی کو ریاضیاتی طریقے سے فیصد میں ناپا جائے تو لچک کی پیمائش کے اس طریقے کو طلب کی فیصد
لچک کہا جاتا ہے۔
طلب کی
لچک کو ماپنے کے لئے فیصد لچک کا طریقہ وہ طریقہ ہے جو دو نکات کے مابین طلب کی
لچک کی پیمائش کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
اگر
قیمت میں تبدیلی کی وجہ سے طلب میں ہونے والی تبدیلی زیادہ ہے تو طلب کی لچک اکائی سے زیادہ ہوگی۔اگر قیمت میں
تبدیلی کی وجہ سے طلب میں ہونے والی تبدیلی کم ہے تو طلب کی لچک اکائی سے کم ہوگی۔لیکن اگر قیمت میں
تبدیلی اور طلب میں تبدیلی دونوں ایک دوسرے
کے برابر ہیں تو طلب کی لچک اکائی کے برابر ہوگی۔
|
Price |
Demand |
|
Price |
100 |
80 |
Demand |
|
70 |
120 |
|
Change in price |
30 |
-40 |
Change in demand |
% change in Q
Ed = ----------------------------------
% change in price
We will find out % change in demand first.
change in demand
% change in Demand = ---------------------------- ×
100
demand
-40
% change in Demand = ------------- × 100
= -50 %
80
Now, we will find out % change in price.
change in price
% change in Price = ---------------------------- × 100
price
30
% change in Price = ------------- × 100
= 30 %
100
Put the % values we have found in the formula.
% change in Q
Ed = ----------------------------------
% change in price
-50 %
Ed = ---------------------- = -1.66
%
30 %
Ignore (-) sign Ed = 1.66 approximately
Ed > 1
وضاحت:
گوشوارہ
اور حل شدہ مثال کو اگر بغور دیکھا جائے
تو معلوم ہو گا کہ جب قیمت 100 روپے سے کم
ہو کر 70 روپے ہو جاتی ہے اس وقت چیز کی
طلب 80 اکائیوں سے بڑھ کر 120 اکائیاں ہو جاتی ہے۔ قیمت میں تبدیلی (100-70
= 30) 30 فیصداور طلب میں تبدیلی (80-
120 = - 40) 50 فیصد ہے جویہ ظاہر کرتی ہے
کہ طلب میں تبدیلی قیمت میں ہونے والی تبدیلی سے زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں
طلب کی لچک اکائی سے زیادہ ہے ۔
0 Comments
Thanks for visit our site